نئی دہلی،19؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستانی شہریت قانون 1955 کی دفعہ 14K کے مطابق ہندوستانی کے ہر ایک شہری کو اپنا نام پتہ ہندوستانی باشندوں کے قومی رجسٹر NRIC میں درج کروانا ضروری ہے۔یکم اپریل 2020 سے 30ستمبر 2020 تک پورے ملک میں NPR کو نافذ کیا جائے گا۔ شہروں و دیہاتوں میں دو دو مرتبہ کیمپ لگائے جائیں گے اور ہر باشندے کو اس کی اطلاع کی جائے گی۔2011 کی مردم شماری میں جن کا نام درج ہے ان کے گھر سرکاری نمائندہ خود فارم لے کر جائے گا۔ اس لئے اپنے ان کاغذات کو درست کرائیں اور متعلقین کے بھی کاغذات درست کرائیں۔ ملی و سماجی تنظیمیں اور سماجی کارکنان بھی قانونی بیداری کے عنوان سے گاؤں دیہاتوں میں کیمپ لگا کر عوام الناس کے یہ دستایز درست کرائیں ۔ یادرہے سبھی کاغذات میں نام پتہ ولدیت اور تاریخ پیدائش ایک ہون ےچاہئیں۔
ایک فارم ہوگا جس کا نام KYR ( Know Your Resident) ہے جس میں یہ کالم بھرنے ہوں گے۔
1.نام،2.ولدیت یا مکھیا کا نام،3.ماں کا نام،4.بیوی کا نام،5.جنس،6. تاریخ پیدائش،7.مقام پیدائش،8.نیشنلٹی ،9.موجودہ رہائش کا پتہ جہاں شہری 6 مہینہ رہ چکا ہو اور آگے 6 مہینہ یا ایک سال رہنے کا ارادہ رکھتا ہو۔10.شہری کا مستقل پتہ،11.مشغلہ،12.تعلیمی لیاقت ،13.فوٹو گراف کے ساتھ بایومیٹرک پہچان یعنی دسوں انگلیوں اور دونوں آنکھوں کے پرنٹ وغیرہ شامل ہیں۔
اور ان کالم کی تصدیق کے لیے مندرجہ ذیل دستاویزات میں سے کم از کم 3 کو بطور ثبوت فارم کے ساتھ جمع کرنا ہوگا۔ جن کی جانچ حکومت آدھار کارڈ کے محکمہ UIDAI سے کرائے گی۔
دستاویزات کی فہرست:
1.برتھ سرٹیفکیٹ ،2.راشن کارڈ،3.ووٹر آئی ڈی کارڈ ،4.بینک پاس بک، 5.زمین کا بیع نامہ، 6.سرکاری ملازمت کے جاب کارڈ ، 7.پاسپورٹ، 8.آدھار کارڈ ، 9.پریوارک رجسٹر کی نقل
10.ہائی اسکول انٹر کے اسناد اگر موجود ہوں تو، 11.ڈرائیونگ لائسنس، 12.ایل.پی.جی گیس کنیکشن ، 13.بجلی کنیکشن ، 14.پین کارڈ
دستاویزات میں ناموں میں یکسانیت ضروری:
نوٹ تمام دستاویزات میں ناموں کا املہ (اسپیلنگ ) درست ہونے چاہئے۔ دستاویزات میں ناموں میں غلطی یا یکسانیت نہ ہونے پر انہیں مسترد کردیا جاسکتا ہے اس لئے تمام دستاوزیرات میں اپنے، اپنے بچوں اور دیگر متعلقین کے ناموں کے درست ہونے کو یقینی بنائیں۔